جادو جنات اور دل کی بیماریوں کا روحانی علاج: قرآنی آیات سے شفا
جادو، جنات یا شیطانی اثرات کی وجہ سے اکثر انسان دل کی مختلف بیماریوں، بے چینی اور گھبراہٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا پاک کلام ہر قسم کی ظاہری اور باطنی بیماری کے لیے شفا ہے۔ اگر آپ یا کوئی عزیز دل کی تکلیف یا روحانی تنگی محسوس کرتا ہے، تو ان قرآنی آیات کا ورد اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
طریقہِ عمل
- درج ذیل آیات کو روزانہ ایک مرتبہ مکمل توجہ اور خشوع کے ساتھ پڑھیں۔
- پڑھنے کے بعد پانی پر دم کریں اور وہ پانی صبح و شام پی لیں۔
- بہتر یہ ہے کہ ہر روز تازہ پانی پر دم کیا جائے تاکہ برکات کا تسلسل قائم رہے۔
قرآنی آیات (عربی متن اور اردو ترجمہ)
1. سورہ البقرہ (آیت: 97) قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَىٰ قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللَّهِ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ (اے نبی!) آپ کہہ دیجیئے کہ جو جبریل کا دشمن ہو جس نے آپ کے دل پر پیغام باری تعالیٰ اتارا ہے، جو پیغام ان کے پاس کی کتاب کی تصدیق کرنے والا اور مومنوں کو ہدایت اور خوشخبری دینے والا ہے۔
2. سورہ البقرہ (آیت: 225) لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَٰكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوبُكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری ان قسموں پر نہ پکڑے گا جو پختہ نہ ہوں ہاں اس کی پکڑ اس چیز پر ہے جو تمہارے دلوں کا فعل ہو، اللہ تعالیٰ بخشنے والا اور بردبار ہے۔
3. سورہ البقرہ (آیت: 260) …قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِنْ ۖ قَالَ بَلَىٰ وَلَٰكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي… فرمایا، کیا تمہیں ایمان نہیں؟ جواب دیا ایمان تو ہے لیکن میرے دل کی تسکین ہو جائے گی۔
4. سورہ البقرہ (آیت: 284) …وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ… تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اسے تم ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ تعالیٰ اس کا حساب تم سے لے گا۔
5. سورہ آل عمران (آیت: 8) رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کردے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے والا ہے۔
6. سورہ آل عمران (آیت: 126) وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُمْ بِهِ ۗ اور یہ تو محض تمہارے دل کی خوشی اور اطمینان قلب کے لئے ہے، ورنہ مدد تو اللہ ہی کی طرف سے ہے۔
7. سورہ آل عمران (آیت: 151) سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ… ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے۔
8. سورہ آل عمران (آیت: 154) …وَلِيَبْتَلِيَ اللَّهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ اللہ تعالیٰ کو تمہارے سینوں کے اندر کی چیز کا آزمانا اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے، اس کو پاک کرنا تھا، اور اللہ تعالی سینوں کے بھید سے آگاہ ہے۔
9. سورہ آل عمران (آیت: 159) فَبِمَا رَحْمَةٍ مِنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ ۖ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ… اللہ تعالیٰ کی رحمت کے باعث آپ ان پر نرم دل ہیں اور اگر آپ بد زبان اور سخت دل ہوتے تو یہ سب آپ کے پاس سے چھٹ جاتے۔
10. سورہ المائدہ (آیت: 41) …أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَمْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ… اللہ تعالیٰ کا ارادہ ان کے دلوں کو پاک کرنے کا نہیں، ان کے لئے دنیا میں بھی بڑی ذلت اور رسوائی ہے اور آخرت میں بھی ان کے لئے بڑی سخت سزا ہے۔
11. سورہ المائدہ (آیت: 52) فَتَرَى الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ يُسَارِعُونَ فِيهِمْ… آپ دیکھیں گے کہ جن کے دلوں میں بیماری ہے وہ دوڑ دوڑ کر ان میں گھس رہے ہیں۔
12. سورہ المائدہ (آیت: 113) قَالُوا نُرِيدُ أَنْ نَأْكُلَ مِنْهَا وَتَطْمَئِنَّ قُلُوبُنَا… وہ بولے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس میں سے کھائیں اور ہمارے دلوں کو پورا اطمینان ہوجائے۔
13. سورہ الاعراف (آیت: 2) كِتَابٌ أُنْزِلَ إِلَيْكَ فَلَا يَكُنْ فِي صَدْرِكَ حَرَجٌ مِنْهُ… یہ ایک کتاب ہے جو آپ کے پاس اس لئے بھیجی گئی ہے… سو آپ کے دل میں اس سے بالکل تنگی نہ ہو۔
14. سورہ الاعراف (آیت: 20) فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّيْطَانُ… پھر شیطان نے ان دونوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالا۔
15. سورہ الانفال (آیت: 10) وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ وَلِتَطْمَئِنَّ بِهِ قُلُوبُكُمْ… اور اللہ تعالیٰ نے یہ امداد محض اس لیے کی کہ بشارت ہو اور تاکہ تمہارے دلوں کو قرار ہو جائے۔
16. سورہ الانفال (آیت: 11) …وَلِيَرْبِطَ عَلَىٰ قُلُوبِكُمْ وَيُثَبِّتَ بِهِ الْأَقْدَامَ اور تمہارے دلوں کو مضبوط کر دے اور تمہارے پاؤں جما دے۔
17. سورہ الانفال (آیت: 70) …إِنْ يَعْلَمِ اللَّهُ فِي قُلُوبِكُمْ خَيْرًا يُؤْتِكُمْ خَيْرًا… اگر اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں نیک نیتی دیکھے گا تو جو کچھ تم سے لیا گیا ہے اس سے بہتر تمہیں دے گا۔
18. سورہ التوبہ (آیت: 15) وَيُذْهِبْ غَيْظَ قُلُوبِهِمْ… اور ان کے دل کا غم و غصہ دور کرے گا۔
19. سورہ الرعد (آیت: 28) الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِکْرِ اللَّهِ ۗ أَلَا بِذِکْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ جو لوگ ایمان لائے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے۔
20. سورہ الکہف (آیت: 14) وَرَبَطْنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ… ہم نے ان کے دل مضبوط کردیئے تھے۔
21. سورہ الحج (آیت: 32) …فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ بے شک یہ دل کی پرہیز گاری کی وجہ سے ہے۔
22. سورہ الحج (آیت: 35) الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ… انہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے ان کے دل تھرا جاتے ہیں۔
23. سورہ الحج (آیت: 54) …فَتُخْبِتَ لَهُ قُلُوبُهُمْ… پھر ان کے دل اس (حق) کی طرف جھک جائیں۔
24. سورہ المؤمنون (آیت: 60) وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ… اور وہ لوگ جو دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل کپکپاتے ہیں۔
25. سورہ الشعراء (آیت: 89) إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ لیکن فائدہ والا وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے۔
خاص نصیحت
ان آیات کو پڑھتے وقت دل میں یہ یقین رکھیں کہ شفا دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے۔ جادو اور جنات کا اثر زائل کرنے کے لیے نماز کی پابندی اور باوضو رہنے کی کوشش کریں، انشاء اللہ بہت جلد دل کا سکون لوٹ آئے گا اور بیماریاں ختم ہو جائیں گی۔
{ “@context”: “https://schema.org”, “@graph”: [ { “@type”: “Article”, “headline”: “Jadu Jinnat Se Lagi Dil Ki Bimariyon Ka Khatma | Qurani Ayat Se Shifa”, “description”: “Jadu aur jinnat ki wajah se dil ki bimari, ghabrahat aur bechaini ka ruhani ilaj. Dil ki tasalli aur shifa ke liye 25 muqaddas qurani ayat ka majmua.”, “image”: “https://istikhara.icu/wp-content/uploads/2023/07/jadu-jinnat-ki-waja-se-lagi-dil-ki-bimariya-khatam-istikhara-icu.png”, “author”: { “@type”: “Person”, “name”: “Ali”, “url”: “https://istikhara.icu” }, “publisher”: { “@type”: “Organization”, “name”: “Istikhara ICU”, “logo”: { “@type”: “ImageObject”, “url”: “https://istikhara.icu/wp-content/uploads/2023/07/istikhara-icu-logo.png” } }, “datePublished”: “2023-07-31”, “dateModified”: “2026-04-27”, “mainEntityOfPage”: { “@type”: “WebPage”, “@id”: “https://istikhara.icu/2023/07/31/jadu-jinnat-ki-waja-se-lagi-dil-ki-bimariyoon-ka-khatma/” } }, { “@type”: “FAQPage”, “mainEntity”: [ { “@type”: “Question”, “name”: “Kya jadu se dil ki bimari lag sakti hai?”, “acceptedAnswer”: { “@type”: “Answer”, “text”: “Ji haan, jadu aur jinnat ke asrat se insan ke dil mein bechaini, shadeed ghabrahat aur dard mehsoos ho sakta hai, jise qurani ayat ke dam se khatam kiya ja sakta hai.” } }, { “@type”: “Question”, “name”: “Dil ki shifa ke liye ye ayat kab parhni chahiye?”, “acceptedAnswer”: { “@type”: “Answer”, “text”: “Behtar tariqa ye hai ke in ayat ko rozana ek martaba parh kar pani par dam karein aur subah sham wo pani piyein.” } }, { “@type”: “Question”, “name”: “Itminan-e-qalb ke liye sab se behtareen ayat konsi hai?”, “acceptedAnswer”: { “@type”: “Answer”, “text”: “Surah Al-Ra’d ki ayat 28 ‘Ala Bi-Zikrillahi Tatma’innul Quloob’ dil ki tasalli aur sukoon ke liye sab se afzal hai.” } } ] } ] }

Leave a Reply