close button

 


اللہ تعالیٰ قسمِ کھا کھا کر انسانوں کو سمجھا رہا دن رات کی قسم سبحان اللہ اور اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے، میں نے تمہیں تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ہم لوگ ہی ظالم ،اور ناشکرے ہیں، اپنے رب کا شکر نہیں کرتے معافی نہیں مانگتے، کبھی قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھ کے تو دیکھو اللہ تعالیٰ فرما کیا رہا ہے اور کتنے پیارے انداز سے نشانیاں دے کر سمجھا رہا ہے۔ 


اس سورت کو پڑھ کو جو سکون اور مزہ آتا ہے وہ دنیا اور دنیاوی کاموں سے بڑھ کر ہے یوں لگتا ہے بلکہ حقیقت ہے آپ کو سب کچھ مل جائے گا کیونکہ اللہ خد فرما رہا ہے میں نے تمہیں نہیں چھوڑا نہ تجھے بھولا ہوں بلکہ اللہ تو چاہتا ہے میرے بندے توبہ کر میرے ساتھ رابتا رکھ پھر دیکھ میں تیرے لیئے کیا کرتا ہوں۔


 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

 شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے

١  وَالضُّحَىٰ

۱  قسم ہے چاشت کے وقت کی

٢  وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ

۲  اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے

٣  مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ

۳  نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے

٤  وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَىٰ

۴  یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا

٥  وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَ

۵  تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا

٦  أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ

۶  کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی

٧  وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ

۷  اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی

٨  وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ

۸  اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟

٩  فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ

۹  پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر

١٠  وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ

۱۰  اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ

١١  وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ

۱۱  اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *