شیطان کی طاقت اور شیطانی جاسوس۔


جنات کبھی بھی کسی پر ہملہ آور نہیں ہوتے مگر اپنی تیاریوں کے ساتھ، ایسا بلکل بھی نہیں ہوتا کہ جادوگر یا جنات خد اسی وقت جادو کا عمل کریں اور اس کا حملہ ہو جائے۔
جنات پہلے اپنی طاقت کو بڑھاتے ہیں، اور یہ مشکل صرف جنات کو مسلمانوں پر آتی ہے غیر مسلم پر یہ سب کچھ نہیں ہوتا جو بتایا جا رہا ہے۔

جنات انسان کو کمزور اور خد کو طاقتور بناتا ہے، اگر کوئی چوٹ لگ گئی کسی چیز سے ٹکرا گیا۔ کوئی حادثہ ہو گیا تو الٹہ سیدھا بولنا شروع کر دیا، ﷲ کا شکر نہیں کیا شیطان سے ﷲ کی پناہ طلب نہیں کی، غصہ میں جو چاہے بول دیا اس پر جنات کو طاقت ملتی ہے انسان کمزور ہوتا ہے۔

جنات انسان کو کمزور کرنے کے لئے اس کو غسل خانے میں پیشاب کرنے کو مجبور کرتا ہے اور یہ عمل بار بار کرواتا ہے جتنی بار انسان غسل خانے میں پیشاپ کرتا رہے گا جنات کو طاقت ملتی رہے گی۔

کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ کو نہ دھونہ بسم اللہ نہ پڑھنا اور کھانا کھانے کے بعد برتن کو صاف نہ کرنا، کھانے کو چھوڑ دینا شیطان کے لئے، اور کھانا کھانے کے بعد انگلیوں کو نہ چاٹنا بلکہ ٹیشو پیپر، کپڑے یا پانی سے یاتھ صاف کر لینا، جس سے شیطان کو طاقت ملتی ہے، اگر انگلیوں کو چاٹ لیا جائے پھر پانی یا کپڑے سے صاف کر سکتے ہیں۔

جنات کو زیادہ طاقتور فحاشی بناتی ہے فلم دیکھنا کسی کو دیکھنا، لوگوں میں گندگی پھیلانا زنا کرنا یا کروانا یا زنا بار بار ہوتے دیکھنا، عمل دل کو بہت کمزور کرتا ہے ہر وقت جنات انسان کو زنا پر آمادہ کرتا ہے اس شخص کی بھوک بڑھتی جاتی ہے چاہے کتنا ہی زنا کرلے کروالے یا دیکھ لے کم نہیں ہوتا، وہ شخص ایک مجبور بیمار شخص بن جاتا ہے، اگر کچھ نہ ملے تو خیالات میں ہی دل و دماغ میں زنا کرتا رہتا ہے۔

جنات خاص اس شخص کے دل میں وسوسہ ڈالتے ہیں کینہ بغض شرارتیں لڑائی جگڑا دل و دماغ میں ڈر خوف پیدا کرنا وغیرہ۔
جنات کسی بھی شخص پر حملہ کرنے سے پہلے ان کاموں میں سے جو اس شخص پر آسانی ہو وہ کرواتا ہے پہلے ، پھر آہستہ آہستہ سارے کام ہی کرواتا ہے۔


شیطان جنات کے ہتھیار یعنی جاسوس۔


جنات سب سے پہلے کسی کے گھر پر حملہ کرنے سے پہلے اپنے جاسوس بھیجتا ہے، چوہا،کوا،چیل،بچھو،چھپکلی سانپ وغیرہ، خاص طور پر چوہا بس یہ دیکھتا ہے گھر صاف ستھرا ہے یا گندگی ہے گھر میں اس کے بعد جنات اپنا کام کرتا ہے۔ لال چھوٹی چھوٹی چیونٹیاں، یہ تعداد میں بہت ہوتی ہی جہاں دیکھو وہیں پائی جاتی ہیں گھر میں، یہ چیونٹیاں خاص طور پر رزق کی بندش کے لئے بھیجی جاتی ہیں سانپ بچھو چھپکلی کو بھیجتا ہے گھر میں کون بیمار ہے اور کیا بیماری ہے اور بیماری میں ﷲ کا زکر کتنا کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد جنات اپنا کام کرتا ہے۔ چیل کوا کا عمل اب بہت ہی کم ہو گیا ہے مگر یہ ساری خبر لانے کے لئے کیا جاتا ہے یا کوئی جادوئی عمل کسی کے گھر پر رکھنا ہو۔
جو مسلمان پانچ ٹائم نماز پڑھتا ہے صبح شام کے اذکار کرتا ہے شیطان کوشش تو بہت کرتا ہے مگر کامیاب نہیں ہو پاتا ﷲ کی مدد ہر وقت اس کے ساتھ ہوتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *